( The biggest gastrointestinal disease is flatulence ).معدے کی سب سے بڑی بیماری تبخیر معدہ۔

 پاکستان میں یہ مرض اتنی سرعت سے پھیلا ہے کہ الامان الحفیظ۔ میرے پاس آنے والے مریضوں میں تقریبا 90 فیصد تبخیر کا شکوہ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے دماغ شل ہو جاتا ہے، قوت برداشت جواب دے جاتی ہے، مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہے، اختلاف رائے کرنے والوں کو کاٹ کھانے کو جی چاہتا ہے، حوصلہ عظم رخصت ہو جاتے ہیں اور جسم میں خون صالح کی پیدائش رک جاتی ہے۔ خفقان قلب اور اختلاج بھی اسی سے ظہور پذیر ہو سکتے ہیں.
The biggest gastrointestinal disease is flatulence.

 اسباب
 ناقص غذا
 ہم ہمارے ملک میں ملاوٹ کی وبا بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس سے اس اشیا خودونوش بھی محفوظ نہیں رہیں۔ آج کل ایسی ایسی اشیاءکی ملاوٹ کی جارہی ہے جس کو سن کر انسان چکرا جاتا ہے۔ چند  سال پہلے ملتان میں ہیضہ کی وبا پھوٹی جس سے سینکڑوں گھرانے سنسان ہو گئے۔ بعد میں یہ پتا چلا یہ وبا نہیں تھی بلکہ چینی میں کھاد کی ملاوٹ تھی جو  ان اموات کا سبب بنی۔ اس طرح ہر چیز میں ملاوٹ ترقی پذیر ہے۔ اور یہی ناقص غذا تبخیر معدہ اور دوسری  امراض کا سبب بنتی ہیں۔

( Modern fertilized wheat ) جدید کھاد زدہ گندم

 اناج زیادہ اگاؤ مہم کے تحت زمین میں زیادہ کھا ڈال کر گندم کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میںکسی پاک عام دیسی گندم کی نسبت دو اڑھائی گناہ زیادہ پیدا ہوتی ہے۔ اور اسی لالچ میں کسان اس کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ لیکن میرے مسلسل تجربی ہے کہ میںکسی پاک تبخیر کا ایک اہم سبب ہے۔ تبخیر کے مریضوں سے سوال وجواب کے درمیان مجھے اکثریت نے یہی بتایا کہ وہ میکسی پاک گندم استعمال کرتے ہیں۔ 
Modern fertilized wheat

(Plenty of drinks) مشروبات کی کثرت

 دہی، دودھ، لسی اور سردائی جیسے مشروبات کی بجائے آجکل کولا قسم کے مشروبات عام استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان سے فوری طور پر معدے میں حرکت محسوس ہوتی ہے۔ لیکن بعد میں کمزوری ہوجاتی ہے۔ اس لئے ان کے کثرت استعمال سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ 

(Prescription)علاج کا نسخہ

 رب افسنتین رومی 6 ماشہ، کچلا مدبر 6ماشہ، فلفل سفید، دانہ الائچی خورد، بالچھڑ ساذج ہندی ہر ایک 5 ماشہ، شہد ادویات سے تین گناہ۔

(Synthesis preparation) ترکیب تیاری


 سب اشیاء کو کوٹ چھان کر شہد آمیز کرکے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔

(Synthesis use) ترکیب استعمال

 دو گولی بعد از غذا ہمراہ عرق سونف پانچ تولہ۔
Modern fertilized wheat

(Benefits) فوائد

 مراق۔ وسواس۔ جنون۔ ضعف معدہ۔ تبخیر معدہ۔ قبض دائمی اور اپھارہ کے لیئے مفید ھے۔
مطب حکیم محمد عبداللہ۔