۔قبر پر سکے رکھنے کا مقصد 

۔قبر پر سکے رکھنے کا مقصد

یہ دنیا  فانی ہے اور ہر ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے مسلمان اور عیسائی مذہب کے ماننے والوں کے جب قریبی وفات پاتے ہیں تو وہ اپنے مرنے والوں کے لئے قبر لازمی طور پر بناتے ہیں۔ دونوں مذاہب کے ماننے والوں کے طور طریقے کافی مختلف ہیں قبر  جب بنائی جاتی ہے تو اکثر اس کتبہ  بہ بھی لگایا جاتا ہے جس پر مرنے والے کا نام ولدیت اور دیگر معلومات لکھی جاتی ہیں اس طریقے سے کسی آنے والے کو یہ بات معلوم ہوجاتی ہے کہ یہ قبر کس کی ہے اور مرنے والے نے کس وقت جان دی تھی۔ یہ سب باتیں تو عام ہیں مگر اب قبروں پر سکے رکھنے کی رواج کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ اگر آپ کا کسی ایسے قبرستان سے گزر ہوں جہاں قبروں پر سکے پڑے ہوں تو ہمارا آپ کو یہی مشورہ ہے کہ آپ ان سے کو کو ہرگز ہرگز ہاتھ مت لگائیں۔

۔قبر پر سکے رکھنے کا مقصد 

 امریکہ میں ایسا دیکھا جاتا ہے کہ جو لوگ مر جاتے ہیں خاص طور پر ایسے لوگ جو جن کا تعلق ملٹری سے ہو ان کی قبروں پر سکے رکھے جاتے ہیں۔ یہ سکے کیوں رکھے جاتے ہیں اور یہ کون رکھتا ہے۔ اکثر لوگ جب اپنے پیارے کسی فوجی کی قبر پر آتے ہیں تو سکہ اس کی قبر کے کتبے پر رکھ کر چلے جاتے ہیں دراصل وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ مرنے والے کے اعزاز میں اور فوجی کے گھر والوں کو بتانے کے لئے کہ ان کا کوئی فوجی دوست قبر پر آیا تھا۔  بعد میں مختلف قسم کے سکوں نے مختلف قسم کی رواج جنم دے دیئے اگر قبر پر آپ کو ایک سینٹ کا سکہ ملے تو اس کا مطلب ہے کہ فوجی نے اس فوجی کے ساتھ تربیت حاصل کی تھی یعنی ٹریننگ کی تھی۔ اور اگر 25 سینٹ کا یعنی کہ ایک کوارٹر کا سکہ ملے

 تو اس کا مطلب ہے کہ اس شخص نے اس فوجی نے اس فوجی کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور جب وہ سکہ رکھ کے جاتا ہے تو اس کے گھر والوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ فلاں فوجی آیا تھا اس کی قبر پر۔ امریکہ کی فوج میں ایسا کوئی بھی آفیشیل لا نہیں ہے مگر وہاں کے فوجیوں نے یہ کام خود ہی شروع کیا ہے تاکہ وہ اپنے مرنے والے فوجیوں کے گھر والوں کو بتا سکے کہ وہ اپنے مرنے والے فوجیوں کو نہیں بھولے۔ وہ ان کو یاد رکھتے ہیں دراصل یہ کام ایک فوجی کے اعزاز کے لیے اس لیے بھی ضروری ہے کہ مرنے والے کے گھر والے یہ سمجھ سکیں کہ  فوج ہے وہ  اپنے مرنے والے فوجیوں کو نہیں بھولے۔ اسی لیے یہ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کا امریکا میں جانا ہو تو اگر آپ کسی قبرستان سے گزرے اور قبرستان میں قبروں پر موجود سکے دیکھیں تو ان کو ہرگز ہرگز ہاتھ مت لگائیں کیونکہ وہ ایک خاص علامت کے طور پر رکھے گئے ہیں۔
۔قبر پر سکے رکھنے کا مقصد