چار گرام زہر پوری دنیا کے مرنے کےلئے کافی۔

 آج ہم بات کریں گے دنیا کا سب سے 
زیادہ طاقتور زہر کونسا ہے اور اس کی طاقت کتنی زیادہ ہے۔ زہر کا نام سنتے ہی پہلا خیال موت آتا ہے۔زہر صدیوں سے انسان کے ساتھ زندگی اور موت کا کھیل کھیل رہا ہے۔ اب تک دنیا کی اہم شخصیات اور بڑے بڑے بادشاہوں کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا ہے۔ زہر نے آج تک بے شمار کی قیمتی انسانی جانیں لی ہیں۔ دوستو ہم سب کے ذہن میں ایک سوال آتا ہوگا کہ سب سے خطرناک اور طاقتور ظاہر کونسا ہے۔ اور اس کی طاقت کتنی زیادہ ہے۔
Four grams of poison is enough to kill the whole world

Four grams of poison is enough to kill the whole world

  بوٹولینم ٹاکسن دنیا کا سب سے خطرناک زہرہے۔ اس کے آٹھ حصے ہیں۔ جن کو اے سے ایچ تک تقسیم کیا گیا ہے. پہلے چند حصوں سے تو ادویات بھی بنائی جاتی ہیں۔ اس کا سب سے خطرناک حصہ ایچ ہے۔ جی تو اب آپ کو پتہ چل گیا ہے کہ سب سے خطرناک زہر کا نام بوٹولینم ایچ ٹوکسن ہے۔
Four grams of poison is enough to kill the whole world

 لیکن اب ابھی آپ کو یہ نہیں معلوم کہ یہ کتنا زیادہ طاقتور ہے۔یہ کس ہاتھ تک خطرناک ہے۔ دوستو ہم سب جانتے ہیں کہ ایک گرام کی کیا اوقات ہے اور ایک گرام کتنا چھوٹا ہوتا ہے۔ آپ کی یاد دہانی کے لیے میں ایک بار پھر بتا دیتا ہوں کہ ایک کلوگرام کا ہزارواں حصہ 1 گرام ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر ہم ایک گرام کو 2ارب حصوں میں تقسیم کریں تو جو کچھ حاصل ہوگا وہ شاید دیکھنا بھی نصیب نہ ہو۔ بوٹولینم ٹاکسن ایچ کا ایک ایک گرام کا دو ارب والا حصہ ایک انسان کی جان لینے کے لیے کافی ہے۔ اگر اسی حساب سے ہم حساب کتاب کریں تو بوٹولینم ٹاکسن ایچ کی محض چار گرام مقدار دنیا بھر کے انسانوں کو مارنے کے لیے کافی ہے۔
Four grams of poison is enough to kill the whole world