(Pak-China friendship) پاک چین دوستی۔

پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اچھے ہیں۔ بلکہ دنیا میں پاکستان اور چائنا سب سے اچھے دوست کہلاتے ہیں۔ پاکستان اور چین نا صرف اقتصادی بلکہ اصلاحی اور توانائی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان اور چین اتنے اچھے دوست کیوں ہیں؟؟
Pak-China friendship

 پاکستان چین دوستی کے بارے میں چینی وزیراعظم کا کہنا ہے 'اگر چین سے پیار کرتے ہو تو پاکستان سے بھی پیار کرو" یہ بات انہوں نے اپنی عوام سے کہی تھی۔ اسی طرح پاکستان کے وزیراعظم نے بھی یہ بات کی کہ "پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ کی طرح اونچی ہے"
 پاکستان 1947 میں قائداعظم کی معتبر قیادت میں آزاد ہوا۔ جبکہ چین 1949 میں آزاد ہوا۔ 1949 میں چین کی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان اور چین کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہو گئی. اور دوستی کی طرف راستے ہموار ہونا شروع ہوگئے۔ پاکستان نے چین کی آزادی کو تسلیم کیا یہ پاکستان چین دوستی کا نقطہ آغاز تھا۔ یعنی یہ پاک چین دوستی کی ابتدا تھی جو بعد میں کوہ ہمالیہ کی طرح بلند ہوکر عظیم دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ 1962 میں بھارت اور چین کے سرحدی تنازعے کا آغاز ہوا اور دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں- اور ہندوستان اور چین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس وقت چین عالمی برادری سے کٹا ہوا تھا۔ لیکن پاکستان نے اس وقت چین کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے چین کی نظر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا اور دوستی کے مزید رستے ہمارا ہونا شروع ہوگئے۔

 1965 میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کر دی. اور کشمیر کے تنازعے پر جنگ شروع کر دی۔ پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کو شکست دی۔ اس جنگ میں چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور ہر طرح سے مدد کی بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ چین نے اپنی دوستی کا حق ادا کیا۔
Pak-China friendship

(Pak-China friendship) پاک چین دوستی۔

 اسی طرح 1971 میں جب بھارت نے دوبارہ جنگ شروع کی تو چین نے اپنی دوستی کا حق دوبارہ ادا کیا اور اس دوستی کو لازوال کر دیا۔ چین نے پاکستان کے ہر مرحلے میں مدد کی اقتصادی؛ توانائی کے شعبوں میں؛ دفاعی شعبوں میں ہر لحاظ سے پاکستان  اور چین ایک دوسرے کی مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے جو کہ چین پاکستان کی لازوال دوستی کا سبب ہے۔ سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کے تحت چین پاکستان میں چین سے لے کر گوادر تک سڑک تعمیر کر رہا ہے۔ اور اس معاملے میں بہت سارے صنعتی زون بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ چین پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ جو کہ چین اور پاکستان کے اچھے دوست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Pak-China friendship