How does sleep come? And why is it necessary for the human body?

ہم روز رات کو بستر پر لیٹتے ہی آنکھیں بند
 کرتے ہیں اور نیند ہمیں اپنی آغوش میں لے لیتی ہے۔ یہ وہ پیاری اور میٹھی نیند ہے جس میں انسان اپنی ایک تہائی زندگی گزار دیتا ہے۔ لیکن کبھی اس پر غور و فکر نہیں کرتا اور کبھی یہ نہیں سوچتا کہ نیند ہے کیا؟ اور یہ کیسے آتی ہے؟ 
"دراصل شعور کو عملی طور پر معطل کرکے اور آنکھوں کو بند کر کے جسم اور ذہن کو آرام پہنچانے کے فطری عمل کو نیند کہتے ہیں"

 رات کو چند گھنٹوں کی نیند انسان کی فطری اور بنیادی ضرورت ہے دنیا کا کوئی بھی انسان اس ضرورت سے بے نیاز نہیں ہو سکتا۔ بے ہوشی میں انسان اپنے آپ سے اور اپنے ماحول سے بے خبر ہو جاتا ہے۔ لیکن نیند ایک قدرتی عمل ہے جس سے انسان بغیر کسی طبی امداد کے بیدار ہوجاتا ہے یا اسے بیدار کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ بےہوشی ایک ایسی بیماری ہے جس کے لئے انسان کو ہوش میں لانے کے لیے طبی مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔

 سائنسدانوں کے مطابق ہمارے جسم کے اندر ایک باڈی کلاک موجود ہے جو ہمارے جسم کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے دن اور رات کی موجودگی کا تعین کرکے رات کو دماغ میں موجود نیند کے مراکز کو فعال کر دیتا ہے جس سے ہمیں نیند آ جاتی ہے۔ خواتین و حضرات نیند اللہ تعالی کی ایک عظیم رحمت ہے جو تھکے ماندے انسانوں کے لئے راحت اور آرام کا ذریعہ ہے۔ انسان کو پرسکون نیند کے لیے اللہ تعالی نے ماحول کو سازگار بنایا ہے۔ 

In Surah Al-Qasas of the Holy Qur'an, Allah says:

( اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم اس رات میں
 آرام کرو اور دن میں اس کا فضل روزی تلاش کرو تاکہ تم شکر گزار بن سکو)
 سورۃ فرقان میں اللّٰہ فرماتا ہے
( وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو پردہ پوش اور نیند کو راحت اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کے لئے بنایا ہے)
 کچھ افراد کو نیند میں چلنے کی بیماری ہوتی ہے عام طور پر ایسے لوگ سوتے ہوئے اچانک سیدھے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور ان کے چہرے پر دہشت ہوتی ہے  اور کئی لوگ تو چیخیں بھی مارتے ہیں۔ پسینہ آنا تیز سانس کا چلنا دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا یہ تمام تر اس حالت کی علامات ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں یہ نفسیاتی وجہ بھی ہوسکتی ہے یا پھر مختلف ادویات کی سائیڈایفیکٹ بھی ہوسکتا ہے اس کے لیے مریض کو اچھے ڈاکٹر کو چیک کروانا ضروری ہے جو کہ آپ کو صحیح حال تجویز کر سکتا ہے۔