۔ سی پیک کا فیز ون مکمل

سی پیک کے فیز ون مین انرجی اور
 انفراسٹرکچر پر کام کیا گیا جو کہ 20 بلین کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے سی پیک کی تکمیل تین مراحل میں طے کی گئی تھی اور اب دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جارہا ہے پاکستان کو درپیش خطرات سے نکلنے کے لیے سی پیک  ایک بہترین پلیٹ فارم ہے موجودہ حکومت سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہی ہے سی پیک فیز ٹو میں ملک بھر میں صنعتی زون قائم کیے جائیں گے پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات نہ صرف دفاعی ہیں بلکہ معاشی اور توانائی کے شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں چین پاکستان میں انفراسٹرکچر میں اور بہت سارے دوسرے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے

 اس وقت پاکستان میں کی چینی کمپنیاں ٹیلیکام آئل اینڈ گیس انجینرنگ  پاور جنریشن  آٹو موبائل اور بہت سارے شعبوں میں کام کر رہی ہیں چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین فیز ٹو میں بھی سی پیک کے منصوبوں کو جاری رکھے گا اور کام مکمل کرے گا برآمدات بڑھانے اور باہمی اتفاق  کے لیے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پالیسی اصلاحات کے عمل پر بھی کام جاری ہے۔ ان منصوبوں سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔ دوسرے مرحلے میں چین پاکستان  سعودی عرب کویت اور قطر اور ملائشیا اور دیگر ممالک کے تعاون سے صنعتی انفراسٹرکچر میں انقلاب برپا کیا جارہا ہے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 9 صنعتی زون بنائے جائیں گے ان منصوبوں سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان ترقی کیلئے کئی سنگ میل طے کر سکتا ہے
C-Pack Phase One has been completed and work on Phase Two has now begun.
Add caption