آخر اس نشان کا کیا مطلب ہے؟؟

What does this symbol of Pakistan mean?

 آپ نے اس نشان کو اکثر سرکاری دستاویزات پر دیکھا ہوگا۔ لیکن اس نشان کا آخر مطلب کیا ہے؟؟ اس نشان میں کیا کچھ ہے؟ اس نشان کے اوپر چاند اور ستارہ بنا ہے جو کہ پاکستان کے جھنڈے میں موجود چاند اور ستارہ ہے۔ جو کہ اسلامی تاریخ کو بتاتا ہے۔ اس نشان کے سنٹرمیں چار فصلوں کو دکھایا گیا ہے ۔ جو پاکستان میں اگتی ہیں۔ ان فصلوں میں کپاس ہے، پٹسن ہے، پتی ہے اور گندم کی فصل کی تصویر موجود ہے۔ یہ چاروں فصلیں پاکستان کی اہم ترین فصلوں میں سے ہیں۔ جو کہ وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہیں۔ ان فصلوں کو اس نشان میں جگہ دینے کا مطلب یہ بھی ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی معشیت کا زیادہ تر انحصار انہی فصلوں پر ہوتا ہے۔
 پھر اس کے اردگرد چنبیلی کے پھولوں سے بنی دو شاخیں موجود ہیں اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اس چنبیلی کے پھولوں کا پاکستان کے نشان سے کیا تعلق ہے۔ تو اس کا تعلق ہماری تاریخ سے ہے کیونکہ چمبیلی کو مغلیہ خاندان کی تاریخ سے جوڑا جاتا ہے اس لیے اس پھول کو قومی نشان میں جگہ دی گئی ہے۔
 اس کے نیچے ایمان اتحاد اور نظم لکھا ہوا ہے جو کہ قائد اعظم کی تقاریر کے اہم الفاظ میں سے ایسے الفاظ ہیں جو پاکستان کی قوم کو متحد کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔
What does this symbol of Pakistan mean?

یہاں پر ہم کو کچھ اور قومی چیزوں کا ذکر کرتے ہیں۔  پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ایک ایسا جانور ہے جو کہ خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بیج پر بھی موجود ہے۔ پاکستان کا قومی پرندہ جوکہ شاہین اور چوکور ہے۔ پاکستان کی قومی مچھلی مہاشیر کو کہا جاتا ہے۔ پاکستان کا قومی پھول چنبیلی کا ہے اور پاکستان کا قومی پھل آم ہے۔ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے اور پاکستان کا قومی درخت دیودار ہے۔
What does this symbol of Pakistan mean?