نمونیا کے لئے  اکسیر الاثر نسخہ( Effective prescription for pneumonia )


 حکیم محمد عبداللہ اپنی کتاب کنزالمجربات میں لکھتے ہیں کہ میری پوتی راشدہ جو میرے صاحبزادے حکیم عبدالحمید کی لخت جگر ہے۔ اس پر ڈبل نمونیا کا حملہ ہو رہا تھا تین چار روز سے علاج کیا جا رہا تھا مگر کوئی علاج پوری طرح سے کارگر نہیں ہو رہا تھا۔ اس موقع پر برخوردار ثناءاللہ نے یہ نسخہ اس روایت کے ساتھ بیان کیا کہ مجھے میرے ایک مخلص رفیق نے اس کی تعریف یوں کی کہ دنیا میں اور اور دنیا کے کسی طریقہ علاج میں اس زیادہ بہتر اور موثر علاج نہیں دیکھا گیا۔ اور کہا کہ دیکھنا اس نسخے کو ہرگز ہرگز کسی کو نہ بتانا مگر اس کی خوبی انہوں نے خود ہمیں بتا دیا۔ بلکہ بنا ہوا ایک شفاف سیال دے دیا کہ اس میں سے بچی کو ایک قطرہ پانی یا مناسب عرق میں حل کرکے دو دو گھنٹے بعد پلائیں۔ 

بحمداللہ رات کو اس کی دو ایک خوراکیں دیں اور اللّٰہ کے فضل و کرم سے صبح بچی تندرستی تھی۔ ثناءاللہ نے یہ تو یہ نسخہ اپنے ماموں زاد بھائی کو ہی بتایا اور شاید یہ جرم صاحب نسخہ کے نزدیک کسی حد تک قابل عفو ہی ہو۔ مگر اس جرم کو اب برسرعام کرنے لگا ہوں اس خیال سے کہ جو لوگ تیار کرکے دکھی لوگوں کو دیں گے  اور دعائیں لیں گے۔ ان دعاؤں میں میں بھی شامل ہوجاؤں گا۔ نیز نسخہ فی الواقعہ اچھوتا اور نرالا ہے۔  اس لیے ایسے صدری نسخہ کو صدری بنائے رکھنا مجھ جیسے شخص کے لئے گناہ عظیم ہے۔ جس نے ایسے راز ہائے سربستہ کو پیش کرنا اپنا مشن بنائے رکھا ہو۔ جوانی اسی مبارک شغل میں گزری۔ اور ادھیڑ عمر میں بھی یہی شغل رہا۔ اب اس عہد میں کہ جب آنکھیں  فرشتہ اجل کی آمد کا خیر مقدم کر رہی ہیں اس عادت کو کیسے ترک کر سکتا ہوں اور آپ لوگوں کو بتانا ضروری سمجھتا ہوں۔

Effective prescription for pneumonia.

 نسخہ

 شورہ قلمی پانچ تولے، نوشادر قلمی پانچ تولے، کمہارمٹی آدھا کلو۔

 ترکیب تیاری

 سب اشیاء کو آمیز کرلیں اور چھ چھ ماشہ یا تولہ تولہ کے غلولہ بنالے اور پندرہ بیس روز میں خوب خوشک کر لیں۔ بعد ازاں کسی ٹین کے قرع انبیق میں عرق کشید کرلیں۔ جو کہ ایک طرح کا تیزابی قسم کا ہوگا۔

 ترکیب استعمال 

بچہ کے لئے ایک بوند اور پوری عمر کے مریض کے لیے چار بوند ہر دو دو گھنٹے بعد پانی یا عرق میں ملا کر دیں۔ ان شاء اللہ چند خوراکوں میں شفاء کلی ہوگی۔

 فوائد 

یہی وہ اکسیری عرق ہے جو نمونیا کے لیے موثر ترین دوا ہے۔ اگرچہ مجھے ابھی وسیع پیمانے پر تجربہ کرنے کا موقع نہیں ملا مگر اندازہ یہی بتاتے ہیں کہ نسخہ فی الحقیقت موثر ہے۔ میری دانست میں یہ اندرونی اعضاء کے ہر ورم کے لیے مفید ہوگا مثلاً ورم طحال، ورم کبد، ورم معدہ اور سوزش وغیرہ کے لئے۔ 
کنزالجربات مصنف حکیم محمد عبداللہ-

Effective prescription for pneumonia.