(Causes of neurological disorders) اعصابی امراض کے اسباب




Causes of neurological disorders
اعصاب کے مرض کا اصل سبب تو نفسیاتی ہے یعنی ذہنی انتشار، اس کا دوسرا 
سبب یوں ہو سکتا ہے مثلا اسی جسمانی کمزوری کسی شدید اور حولناک مرض کا حملہ، جنسی عادات کثرت مباشرت وغیرہ یہ سارے اسباب انسانیت کا گویا رس چوس لیتے ہیں اور نتیجتا اعصابی طاقتوں کی گرفت ڈھیلی ہوجاتی ہے ۔





نتائج 

طبعیت ہر وقت گری گری رہتی ہے دل ٹوٹنا شروع کردیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دوران سرگرانی دماغ  حواس میں خلل، جسم پر ہر وقت چونٹیاں سی رینگنا، بے خوابی، نسیان، اعضائے جسمانی کا کبھی کبھی تڑپ اٹھنا، کھانے سے نفرت، جسمانی اور ذہنی انتشار، آوارگی فکر ،اور بیزاری اور چڑچڑاہٹ جیسے نفسیاتی عوارض پیدا ہوجاتے ہیں۔ مختصر یوں کہیے کہ ایک ہولناک روحانی اور جسمانی بے قاعدگی پیدا ہو جاتی ہے۔ انسان کا بدن پانی میں پڑے ہوئے نمک کی طرح گھل جاتا ہے۔
 یہ ادویات تمام نظام عصبی کی تقویت و بیداری کے لئے بے حد مفید و مجرب ہیں۔ اور ہر موسم میں اور ہر  عمر میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

 ابتدائی ہدایات 

دوائی استعمال کرنے سے پہلے ہدایت کی پابندی کی جائے ورنہ دواؤں کا اثر نہ ہوگا، رنج و فکر اس مرض کی گویا غذا ہے لہذا جہاں تک بنائے ان علائق سے پیچھا چھڑائے۔ اپنی روزانہ زندگی کھانے اور سونے کا ایک نظام بنائے، پھر اس کی پابندی کیجئے، دلی سکون پیدا کرنے کے لئے خدا سے تعلق جوڑ یے،  فحش لٹریچر سینما اور نشیلی اشیاء کا استعمال سے قطعی پرہیز کیجیے، غذا سادہ لطیف اور زود ہضم کھائے، ایک وقت میں ایک سالن کھائیے زیادہ گرم یا ٹھنڈی غذائیں نہ کھائیے۔ جنسی بداعتدالیوں کو دور کیجئے، دماغی مشقت اور بے آرامی سے بچئے، صبح کی سیر کیجیے، ہلکی ورزش اور کسی قدر تیرنے کو معمول بنائیے۔ نیز دوسرے تیسرے روز بدن پر تیل یا گھی کی مالش کرائیے۔ 

حب طلائی

 اعصابی طاقتوں کا مخزن دل و دماغ کی قوتوں کا معدن معدہ اور جگر کی مصلح ، سونا چاندی، مشک، عنبر، مروارید ،یاقوت وغیرہ کی آمیزش کے سبب کان  جواہر اور نظام جسمانی کی مردنی، دل و دماغ کے ضعف، آلاتِ انہضام کی کمزوری، اعصابی بافتوں اور خلیات بدن کے لیے خزینہ قوت حب طلائی کے استعمال مسلسل سے اختراق خون اور امراض کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

(Causes of neurological disorders) نسخہ 

کشتہ چاندی آب ادرک والا تین ماشہ، کشتہ طلاء مرواریدی ڈیڑھ ماشہ، جواہر مہرہ

 تین ماشہ، زعفران ڈیڑھ ماشہ، سلاجیت ڈیڑھ ماشہ، اکسیر زریں ڈیڑھ ماشہ،



Causes of neurological disorders
Synthesis preparation
  • Mix all these ingredients and make equal tablets. And overlaid them with gold.
  • Synthesis use
  • 1 tablespoon in the morning with 1 tablespoon in the evening, butter or syrup.
  • Benefits
  •  Especially combustible blood. Weakness is extremely useful to the nerves.
  • syllabus
  •  a month