ملیریا کا طریقہ علاج


 ملیریا کے علاج میں ہمارے پیش نظر تین امور رہے ہیں۔ 

  1. معدہ کی صفائی 
  2. عوارض کا تدارک 
  3. موجودہ بخار کو اتارنا اور باری کو روکنا 
معدہ کی صفائی ملیریا میں نہایت ضروری ہے اکثر اوقات قبض اور غلاظت معدہ کے باعث بہترین سے بہترین علاج مریض کی پریشانی اور معالج کی بدنامی کا باعث ہوتی ہے۔ اس کے لیے بالعموم مگنیشیا سالٹ  بہترین ہے اگرچہ اس سے چند مرتبہ آبی مادہ خارج ہوکر ازالہ بخار میں معاون ہو جاتا ہے لیکن اگر معدہ میں سدے ہو تو وہ با دستور رہتے ہیں۔ جن سے معدہ اور جگر دونوں ماؤف ہو جاتے ہیں۔ تھوڑے ہی عرصے کے بعد مسلسل بخار کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ہاں اگر سدے نہ ہو تو منگنیشیا سے طبیعت صاف ہو کر معمولی چیزوں سے بخار رفع ہو جاتا ہے۔ ہمارا طریقہ علاج اس مرحلہ پر ہے کہ اگر سدے ہو اور انتڑیوں میں پیوست معلوم ہو تو بنفشہ ایک تولہ، عناب سات عدد،گل سرخ پانچ ماشا، سنا مکی چھ ماشہ، موویز شربت بنفشہ کے ہمراہ صبح و شام دیں اس سے بالعموم مریض صحت یاب 
ہوجاتا ہے۔

(Malaria Symptoms)  ملیریا کی علامات 


اگر بخار کے ساتھ دیگر عوارض مثلاً شدید سر درد ہو تو اس کے لیے کشتہ گاو دنتی کے ساتھ اسپرین ایک چٹکی، فنسٹین ایک چٹکی، کیفن سائٹراس ایک چٹکی سے کم دینے سے دس منٹ کے اندر اندر مریض راحت محسوس کر کے طبیب کا ممنون احسان ہوجاتا ہے۔ 
 شدت پیاس
 ملیریا میں پیاس مریض کو بے حد پریشان کرتی ہے۔ اگر مذکورہ بالا طریقہ علاج معمول پر ہوں تو انشاءاللہ العزیز چھ سات گھنٹے میں تمام عوارض اور شکایات رفع ہوجاتے ہیں۔ لیکن اگر اس کے باوجود بھی پیاس کی شدت پریشان کرے تو اس کے لئے نہایت مفید اور سہل طریقہ کار یہ ہے کہ خس پانچ تولہ، الائچی سبز تین عدد، دو کلو پختہ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر کے ایک دو دفعہ چھٹانک پیلانے سے کی اس کی تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔ انشاءاللہ ایسی حالت میں اگر طبعیت بغلمی نہ  ہو تو آلو بخارا منہ میں رکھنا بھی بہت مفید ہے۔ 

(1)قےومتلی

 بعض دفعہ ملیریا میں قےو متلی تمام عوارض سے زیادہ موجب تکلیف ہوتی ہے
 اس کے لیے آسان صورت یہ ہے کہ شاہترہ ایک ماشہ کو ایک کلو پانی میں ابالیں آجائے اس کا ایک گھونٹ نصف گھنٹے میں خدا کے فضل سے قےومتلی کو روک دینے کے لیے کافی ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی صورت میں قے بند نہ ہو تو پاؤڈر آرسینک کی ایک خوراک شافی ہو جاتی ہے۔
 اگر شدید پیاس اور قے کے ساتھ اسہال کی بھی شکایت ہو تو ہمارے تجربہ کے مطابق سکنجبین بہت مفید ہے۔
treatment-of-malaria-and-different-types-of-malaria-treatments